اسلام آباد، روسی زبان کے عالمی دن کے موقع پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں روسی زبان کے کورسز میں داخل طلبہ کے درمیان تلفظ (فونیٹک) کا مقابلہ منعقد ہوا۔ یہ تقریب روس کی وزارت تعلیم کے تعاون سے منعقد کی گئی۔
طلبہ نے روسی زبان کے زبان کو مروڑ دینے والے جملے (ٹونگ ٹویسٹرز) پڑھ کر اپنی روانی اور درست تلفظ کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔
تقریب میں روسی سفارتخانے کے نمائندگان نے بھی شرکت کی، جنہوں نے طلبہ کو روسی جامعات میں تعلیم، وظائف اور روس میں تعلیمی و سماجی زندگی سے متعلق معلومات فراہم کیں اور ان کے سوالات کے جوابات دیے۔
یہ تقریب پاکستان اور روس کے درمیان تعلیمی و ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے اور طلبہ کو غیر ملکی زبانوں کے ذریعے بین الاقوامی مواقع سے روشناس کرانے کے مقصد سے منعقد کی گئی۔