ماسکو 10 سے 15 جون 2025 تک سالانہ “لیٹس ٹریول!” انٹرنیشنل ٹورسٹ فورم کی میزبانی کرے گا، جو سیاحت کی صنعت کا ایک نمایاں اور بااثر عالمی ایونٹ ہے۔ یہ فورم نہ صرف روس بلکہ دنیا بھر کے سیاحتی امکانات کو اجاگر کرتا ہے اور ہر قسم کی سیاحت کے فروغ کے مواقع پیش کرتا ہے۔
ایونٹ میں ایک شاندار سیاحتی فیسٹیول کا انعقاد بھی کیا جائے گا، جبکہ ریاستی عہدیداروں اور کاروباری شخصیات کو سیاحت کے شعبے میں موجودہ چیلنجز، عوامی پالیسی، اور سرمایہ کاری کے ماحول پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا۔
فورم کا مقصد ریاست اور کاروباری اداروں کے درمیان مؤثر روابط قائم کرنا اور عالمی سیاحتی صنعت میں روس کا کردار مزید مستحکم کرنا ہے۔
یہ ایونٹ Roscongress فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اور روسی حکومت، وزارت اقتصادی ترقی، نیشنل پرائیورٹیز (ایک خودمختار غیر سرکاری تنظیم)، سینٹر فار اسٹریٹیجک ریسرچ اور سیاحتی صنعت کی بڑی تنظیموں کے سرکاری تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔