ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل سکردو نے کاروائی کرتے ہوئے محکمہ برقیات سکردو کے ملازم کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپہ مار کاروائی یادگار چوک سکردو پر کی گئی۔
گرفتار ملزم کی شناخت محمد اقبال کے نام سے ہوئی۔ملزم محکمہ برقیات میں بطور میٹر ریڈر تعینات تھا۔ملزم کو سٹی مجسٹریٹ کی موجودگی میں رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
ملزم نے غیر قانونی کام کرنے کے لیے 3 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔چھاپہ مار کاروائی میں سٹی مجسٹریٹ کے نشان زدہ 3 لاکھ روپے مالیت کے نوٹ ملزم سے برآمد کر لیے گئے۔ ملزم رشوت ستانی کے جرم میں ملوث پایا گیا۔
ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔جبکہ ملزم کے ساتھ شریک دیگر ملزمان کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا۔