وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے ایک روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔
کوئٹہ ایئرپورٹ پر وزیرِ اعظم کا استقبال قائم مقام گورنر و اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کیا۔
دورے کے دوران وزیرِ اعظم کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کریں گے، جہاں انہیں ملکی سلامتی و دفاعی امور پر بریفنگ دی جائے گی۔
اس کے علاوہ وزیرِ اعظم گرینڈ جرگہ میں بھی شرکت کریں گے، جس میں بلوچستان کے عمائدین، قبائلی رہنما اور دیگر نمائندگان سے ملاقات متوقع ہے۔
اس دورے میں وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور رکن قومی اسمبلی رانا تنویر حسین بھی موجود ہیں۔