Rawalpindi Patrolling Police's May 2025 performance stats and crime control data

پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ماہِ مئی 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری

راولپنڈی: پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے ماہِ مئی 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیرِ ہدایت پٹرولنگ پولیس نے جرائم کے خلاف متعدد کامیاب کارروائیاں کیں۔

ماہِ مئی کے دوران کل 558 ایف آئی آر درج کی گئیں، جن میں:
01 پستول، 01 رائفل معہ 22 روند،
01 چوری شدہ گاڑی، 08 موٹرسائیکل، 10 لیٹر شراب اور 1.2 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔
33 اشتہاری مجرم، 36 عدالتی مفرور،
04 سنگین جرائم میں ملوث “اے کیٹیگری” اشتہاری گرفتار کیے گئے۔
ٹریفک اور ڈرائیونگ کے حوالے سے:
30,803 ای چالان کیے گئے۔
184 ڈرائیور غیر معیاری گیس سلنڈر استعمال کرنے پر اور
353 ڈرائیور غفلت سے ڈرائیونگ کرنے پر قانونی کارروائی کا سامنا کر چکے ہیں۔

ای ایپ چیکنگ کے دوران:

2,76,697 افراد اور 78,956 گاڑیاں چیک کی گئیں۔
دورانِ سفر 298 مسافروں کی مدد کی گئی جن میں 23 فرسٹ رسپانس اور طبی امداد شامل ہے۔
07 گمشدہ بچوں کو بحفاظت ان کے والدین کے حوالے کیا گیا۔

مزید کارکردگی میں:

ڈرائیونگ اسکولز میں 62 شہریوں کو تربیت فراہم کی گئی جبکہ
583 شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔
419 کم عمر اور 3,684 بغیر کاغذات و ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کی گاڑیاں بند کی گئیں۔

پٹرولنگ پولیس ترجمان کے مطابق، پوسٹوں پر کمیونٹی پولیسنگ میٹنگز اور روڈ سیفٹی ورکشاپس کا بھی انعقاد کیا گیا۔ گرمی کی شدت کے پیشِ نظر مسافروں کے لیے ٹھنڈے پانی اور سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں