لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ 10 کا چیمپیئن بن گیا.صدر مملکت کی مبارک باد

صدر مملکت نے پاکستان سپر لیگ 10 کے چیمپئن لاہور قلندرز کو پی ایس ایل 10 کی ٹرافی پیش کی اور کھلاڑیوں کو گولڈ میڈل بھی پہنائے جب کہ کپتان شاہین شاہ آفریدی کو انعامی چیک بھی پیش کیا

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے میں بہترین کھیل کا مظاھرہ کیا،
انھوں نے مزید کہا کہ افواج ِ پاکستان کی جانب سے ملک کے کامیاب دفاع کی بدولت ہی آج ہم امن سے پی ایس ایل کا فائنل دیکھ رہے ہیں،

صدر مملکت نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کو سراہا اور پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے کامیاب انعقاد پر پی سی بی کی انتظامیہ کو مبارکباد دی

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں