سیالکوٹ: ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ اور انٹرپول کی مشترکہ کارروائیوںسنگین جرائم میں مطلوب تین اشتہاری ملزمان گرفتار

سیالکوٹ: ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ اور انٹرپول کی مشترکہ کارروائیوں کے نتیجے میں قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمات میں مطلوب تین اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت آفتاب افضل، ارمان گورائیہ اور محمد امین کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے گرفتار کر کے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ منتقل کیا گیا۔

ملزمان درج ذیل مقدمات میں پنجاب پولیس کو مطلوب تھے:

آفتاب افضل، سال 2022 سے تھانہ کینٹ، گوجرانوالہ میں درج قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

ارمان گورائیہ، سال 2024 سے تھانہ علی پور چھٹہ میں درج قتل کے مقدمے میں اشتہاری تھا۔

محمد امین، سال 2020 سے تھانہ صدر، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں درج اقدامِ قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

ایف آئی اے کے نیشنل سینٹرل بیورو (NCB) انٹرپول نے ان ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹسز جاری کیے تھے۔ ملزمان کی گرفتاری اور حوالگی انٹرپول اسلام آباد، انٹرپول ابوظہبی اور ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ ایئرپورٹ کے باہمی تعاون سے ممکن ہوئی۔

گرفتاری کے بعد ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ نے ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں