تیسرا “فرینڈشپ تھرو اسپورٹس” (FTS) ڈپلومیٹک گالف کپ پائن گالف میں کامیابی سے منعقد ہوا، جس میں دنیا بھر سے سفیروں اور ڈیفنس ایڈوائزرز نے بھرپور شرکت کی۔
اس ایونٹ میں پولینڈ اور جاپان کے سفیروں کے ساتھ انڈونیشیا، ملیشیا، جاپان، میانمار، بنگلہ دیش اور چیک ریپبلک کے ڈیفنس ایڈوائزرز شریک ہوئے۔ آسٹریلیا، یوکرین، برطانیہ، امریکہ، ویتنام، جرمنی، بیلجیئم اور چین کے سفارتی نمائندے بھی اس مقابلے کا حصہ بنے۔
ملیشیا کے کرنل ایپن نے تیسرا ایف ٹی ایس ڈپلومیٹک کپ اپنے نام کیا، جبکہ جاپان کے سفیر نے اپنی کیٹیگری میں کامیابی حاصل کی۔
یہ ٹورنامنٹ سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور کھیل کے ذریعے دوستی کے فروغ کا بہترین ذریعہ ثابت ہوا۔