بھلوال میں نوجوان پر انسانیت سوز تشدد کے واقعے پر پنجاب پولیس کی فوری کارروائی، تمام نامزد بااثر ملزمان گرفتار

بھلوال کے علاقے نبی شاہ بالا میں نوجوان مزدور پر بدترین تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تھانہ بھلوال صدر پولیس نے فوری مقدمہ نمبر 368/25 درج کیا۔ پنجاب پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام نامزد بااثر ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف اقدامِ قتل، اغوا اور تشدد سمیت سنگین دفعات کے تحت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

وزارتِ انسانی حقوق نے واقعے پر پنجاب پولیس سے رپورٹ طلب کی ہے اور پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں، مظلوموں کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں