اسلام آباد: بھارت کے خلاف حالیہ جنگ میں فتح کے بعد جمعہ کے روز سرکاری سطح پر یوم تشکر منایا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے تقریبات کا آغاز گزشتہ رات تمام پولیس عمارات پر چراغاں سے کیا۔شہداء کے لئے پولیس لائنز میں نماز فجر میں فاتحہ و دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جمعہ کے روز آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے یادگار شہداء پر حاضری دی۔آئی جی اسلام آباد نے پرچم کشائی کی اور سلامی دی۔انہوں نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعائیہ تقریب ہوئی۔
اس موقع پر فرینڈز آف پولیس کے ساتھ پولیس جوانوں کے دستے نے مارچ کیا۔فرینڈز آف پولیس نے بھی یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے افسران شہداء کے گھروں میں گئے اور فیمیلیز سے ملاقات کی۔
اسلام آباد پولیس ضلع بھر میں پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریبات کا انعقاد کیا۔ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران یوم تشکر کے حوالے سے قرآن خوانی و دعائیہ تقریب ہوئی۔اسلام آباد پولیس لائنز میں نماز جمعہ میں قرآن خوانی و دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جمعہ کی نماز کے بعد یوم تشکر کے حوالے سے خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔