پاک بھارت عسکری کشیدگی کے موقع پر پاکستانی میڈیا نےبھارتی پراپیگنڈے بھرپور جواب دیا: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ میڈیا ہمارا فخرہے، بھارتی میڈیا کو مؤثر جواب دیا، پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا، ہمارے میڈیا نے جواب دیا ہمیں فخر ہے، ہم کچھ نہیں چھپاتے سب حقیقت بتائی، ہمارے میڈیا کا کردارذمہ دارانہ رہا۔جس طرح بھارتی پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دیا۔

جمعہ کے روز اسلام آباد میں یومِ تشکر کی مرکزی تقریب کے بعد آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے غیررسمی گفتگو میں پاک – بھارت عسکری کشیدگی کے دوران پاکستانی میڈیا کے ذمہ دارانہ کردار کی تعریف کی۔

جنرل عاصم منیر کا کہا کہ پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا اور جس انداز میں ہمارے میڈیا نے حقائق سامنے رکھے، ہمیں اس پر فخر ہے۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں