اسلام آباد طلبا اور طالبات کی پاک افواج کو خراج تحسین کے لیے ریلی

اسلام آباد: بدھ کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سرکاری سکولوں اور کالجوں کے طلبا اور طالبات نے حالیہ جنگ کے دوران بھارت کے خلاف مسلح افواج کی فتح پر جشن مناتے ہوئے ریلی کا انعقاد کیا۔ریلی کے لیے اسلام آباد بھر کے سکولوں سے طلبا و طالبات پریس کلب پہنچے۔جبکہ پریس کلب سے چائنا چوک تک پیدل مارچ کیا گیا۔ریلی میں طلبا و طالبات کے ہمراہ سکولوں اور کالجز کے اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے قومی پرچم اٹھائے پریس کلب سے چائنہ چوک تک پاک افوج زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے مارچ کیا۔ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے تمام تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیم جیک نے پاک افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لیے ریلی کا انعقاد کیا.

ریلی میں وزیر مملکت، وجہیہ قمر نے شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا. انہوں نے کہا پوری قوم متحد ہے اور سیسہ پلائی دیوار کی طرح بہادری سے دشمن سے مقابلے کے لیے ہر دم تیار ہے. پاکستان ایک ناقابل تسخیر قعلہ ہے. چئیرمین جیک فضل مولا نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم متحد ہو کر اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. وائس چیئرمین منصور شاہ نے خطاب میں کہا کہ ہم ہر وقت تیار ہیں اور ملک کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے. ملک امیر خان، راحیل بھٹی، اکرم کھوسہ سردار صدیق نے بھی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں