بھارت کے پاکستان پر میزائل حملے پاکستان کا بنیان المرصوص پاکستان نے متعدد بھارتی ٹھکانوں پر جوابی میزائل حملے کر دیئے

پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل (پی ٹی وی) کے مطابق پاکستان نے انڈیا کی جانب سے پاکستان کے ’تین ایئر بیسز پر میزائل‘ حملوں کے بعد جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

پی ٹی وی نے عسکری زرائع کے حوالے سے نشریات میں بتایا ہے کہ ’ انڈیا میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔‘

جبکہ سرکاری خبر رساں ایجنسی (اے پی پی) کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن ” بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ” شروع کر دیا گیا ہے، آپریشن کے آغاز پر بھارت میں براہموس سٹوریج سائیٹ، ادھم پور ائیر بیس اور پٹھان کوٹ ائیر فیلڈ کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

پاک فوج نے آپریشن” بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ” کا باقاعدہ آغاز ہفتہ کے روز علی الصبح کیا ہے ۔ آپریشن کے تحت بھارت کی دفاعی تنصیبات پر میزائل داغے ہیں جس سے اب تک براہموس کی سٹوریج تباہ ہو گیا ہے۔ پاک فوج کے آپریشن کے دوران ائیر بیس ادھم پور کو تباہ کر دیا گیا ہے۔پاک فوج نے میزائل داغ کر پٹھان کوٹ میں ائیر فیلڈ بھی تباہ کر دی۔بھارت میں مزید مقامات پر حملے جاری ہیں۔

پاکستان کے فتح میزائل نے نئی دہلی میں ملٹری بیس کو نشانہ بنایا ہے۔ پاکستانی میزائل نے پٹھان کوٹ، گجرات، اودھم پور ائیربیس کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا تھا کہ بھارت نے طیاروں سے فضاء سے پاکستان کی نور خان ائیر بیس، مرید بیس اور شور کورٹ ائیر بیس پر میزائل داغے ہیں، پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں، بھارت نے افغانستان پر بھی میزائل اور ڈرون حملے کیے۔

پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے ’پاکستان کی فضائی حدود 10 مئی 2025 کو صبح 3:15 سے دوپہر 12:00 بجے تک ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند کر دی تھی۔

پاکستان ریلویز کا ٹرین آپریشن معمول کے مطابق چل رہا ہے۔ تمام ٹرینیں چل رہی ہیں، وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ کوئی ٹرین منسوخ نہیں کی گئی۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں