پاکستان کے 6 مقامات پر بھارتی فوج کے حملے 26 افراد جاں بحق پاکستان نے 5 بھارتی طیارے مار گرائے

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ جنرل احمد شریف نے بدھ روز زرائع ابلاغ کو بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات بھارت نے پاکستان کے مختلف مقامات پر میزائل حملے کئے۔جس کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 46 زخمی ہوئے۔بھارتی حملوں میں نیلم جہلم ہائڈرو پاور پراجیکٹ اور نوسیری ڈیم کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ تنصیبات کو نقصان۔انہوں نے مزید بتایا کہ ’لائن آف کنٹرول پر انڈیا کی بلااشتعال فائرنگ سے اب تک پانچ شہریوں کی موت ہوئی ہے۔

پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان اللہ کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 13 افراد مارے گئے ہیں۔ مرنے والوں میں تین برس کی دو بچیاں، سات خواتین اور چار مرد شامل ہیں۔ اس واقعے میں 37 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں نو خواتین اور 28 مرد ہیں۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر مظفر آباد کے قریب واقع مسجد بلال کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین اموات ہوئیں جبکہ ایک بچی اور ایک لڑکا زخمی ہیں۔پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر کوٹلی میں مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیا، جس سے 16 سال کی لڑکی اور 18 سال کا لڑکا ہلاک ہوئے۔ اس حملے کے نتیجے میں ایک ماں اور بیٹی زخمی ہوئے ہیں۔

صوبہ پنجاب کے شہر مریدکے میں مسجد ام القرہ کو نشانہ بنایا گیا، جہاں تین مرد ہلاک ہوئے جبکہ ایک زخمی ہے۔پنجاب کے شہروں سیالکوٹ اور شکر گڑھ میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق اسی دورانیے میں لائن آف کنٹرول پر انڈیا کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پانچ شہری ہلاک ہوئے ہیں، جن میں پانچ سال کا ایک بچہ بھی شامل ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ ’ انڈین حملے کے جواب میں پاکستانی کارروائی پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کو بھرپور جواب دیا اور دے رہی ہے۔‘انہوں نے بتایا کہ ’اب تک پاکستان نے انڈین جارحیت کے جواب اور اپنے دفاع میں دشمن کے پانچ طیارے اور ایک جنگی ڈرون کو مار گرایا ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’گرائے گئے انڈین طیاروں میں تین رافیل، ایک مگ 29 اور ایک ایس یو طیارہ شامل ہے۔

بھارت کی طرف سے ان کے طیارے مار گراۓ جانے کی سرکاری سطح سے تصدیق نہیں کی گئی تاہم بھارتی زرائع ابلاغ نے مختلف سرکاری عہدے داروں کے بیانات جاری کئے ہیں جن کے مطابق 3 طیارے گرنے کی باوثوق اطلاعات ہیں۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں