جمعہ کے اسلام آباد کے تھانہ بنی گالہ پولیس نے کاروائی کے دوران خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والے پانچ ملزمان کوگرفتار کر لیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان سے پولیس یونیفارم اور اسلحہ معہ ایمو یشن بھی برآمد کیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان کی شناخت ناظم محمود ، مبشر اقبال ، سعید انور ، حسین خان اور بنیامین کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ملزمان کو پولیس نے مشکوک جان کر چیک کیا،بروقت اور موثر کارروائی پر ڈی آئی جی اسلام آباد کی پولیس ٹیم سراہا ہے۔جبکہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔
جبکہ اس سے قبل اسلام آباد پولیس کے ایس ایس پی شعیب خان ایس ایس پی شعیب خان نے ایک تقریب میں 85 چوری شدہ موٹر سائیکل مالکان کے حوالے کئیے۔اس موقع پڑ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشنز اور سی آئی اے نے مل کر کام کیا۔
شعیب خان نے کہا 8 موٹر سائیکل چوری میں ملوث 8 گروہ گرفتار کیے ہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
ملزمون کی گرفتاری کے لیے ریکارڈ یافتہ لوگوں کو شامل تفتیش کیا۔اور سیف سٹی پراجیکٹ سے بھی مدد لی۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ شہر سے چوری ہونے والے موٹر سائیکل بس پر لوڈ ہو کر یا کھول کر دوسرے صوبوں میں منتقل کیئے جاتے ہیں۔جبکہ ملزمان چوری شدہ موٹر ساییکل کو دوسرے صوبوں میں منتقل کرنے کے لیے خواتین کو ساتھ لے کر سفر کرتے ہیں۔