آئندہ 5 روز کے دوران پاکستان میں زلزلوں کی پیش گوئی

ای کیو کیو این اینڈ ریسرچ سینٹر کے بانی محمد شہباز لغاری نے انے والے زلزلے کی قبل از وقت اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ 21 سے 26 اپریل 2025 تک پاکستان میں دو دفعہ زلزلے متوقع ہیں جن کی گہرائی 56 کلومیٹر ہوگی جو کہ پاکستان کے نقشے کے مطابق ملک کے شمال میں موجود تمام شہروں اور علاقوں کو ہدف بنائیں گے۔ان زلزلوں کی شدت میگنیٹیوٹ 4.3سے لے کر 5.1 تک متوقع ہو سکتا ہے۔

سی این این اردو سے گفتگو کرتے ہوئے نجی ادارے ارتھ کوئیک ریسرچ سینٹر کے بانی محمد شہباز لغاری نے ملک کے شمالی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو خبر دار کیا ہے کہجن کے مکانات بوسیدہ حالت میں ہیں جن کے مکانات کی پرانی تعمیرات ہیں وہاں کے مقیم چند دنوں کے لیےایسی جگہ منتقل ہو جائیں جہاں حفاظتی تدابیر کو یقینی بنایا جا سکے۔ کیونکہ حالیہ زلزلوں نے ان بوسیدہ تعمیرات و مکانات کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے جو کہ اس وقت کمزور ہو چکی ہیں لہذا وہاں پر مقیم افراد سے حفاظتی تدابیر کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔

شہباز لغاری نے کہا کہ حکومتی ذمہ داریوں میں بھی شامل ہوتا ہے کہ ان کے مکانات کو بروقت انسپیکشن کر کے حفاظتی تدابیر کو ممکن بنایا جائے۔ تاکہ ہر قیمتی جان کو بچایا جا سکے.

شہباز لغاری نے کہا کہ ہمارے پاس جو اس وقت سائنٹیفک کیلکولیشن دستیاب ہیں اور جو ریکارڈ اکٹھا ہوا ہے اس کے مطابق انہوں نے اپنی تمام تفصیلات تمام الیکٹرانک پرنٹ میڈیا کو فراہم کر دی ہیں

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی محمد شہباز لغاری کی ملک میں اور دیگر ممالک میں زلزلوں سے متعلق متعدد پیش گوئیاں درست ثابت ہوتی ا رہی ہیں۔.ای کیو کیو این ریسرچ سینٹر کے بانی شہباز لغاری کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کا پہلا ارتھ کوک فورکاسٹنگ ریسرچ سینٹر ہے جو انے والے زلزلوں کا قبل از وقت بتاتا ا رہا ہے جو کہ بالکل 100 فیصد یقینی نتائج پر مبنی رپورٹ شائع کرتا ہے.مستقبل میں اگر حکومت نے تعاون کیا تو ایسے الات بنائیں گے جو پوری دنیا کی قیمتی زندگیوں کو بچانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں