اسلام آباد میں زلزلے کے بعد اور شدید ژالہ باری گاڑیوں اور املاک کو نقصان

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے بدھ کے روز صبح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ سہ پہر میں شدید تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری ہوئی جس سے گاڑیوں، سولر پینل اور دیگر املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

زلزلہ پیما مرکزکے مطابق لاہور، جہلم، گوجرانوالہ، پشاور، شبقدر، راولاکوٹ، ایبٹ آباد، حسن ابدال، دیربالا، مانسہرہ، شانگلہ اوراس کے گردونواح میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی.زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز راولپنڈی کے شمال مغرب میں 60 کلو میٹر کا علاقہ تھا، زلزلے کے جھٹکے 12 بجکر 31 منٹ پر محسوس کئے گئے۔


زلزلے کی پیش گوئی کرنے والے نجی ادارے EQQNکے سربراہ شہباز لغاری نے ترکیہ، یونان، میانمار افغانستان اور پاکستان میں آئندہ ہفتے مزید زلزلوں کی پیش گوئی کی ہے۔ سی این این اردو کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمارے پاس زلزلہ کی 128 گھنٹے قبل پیش گوئی کا نظام موجود ہے۔ ہماری اس سے قبل تمام پیش گوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا آئندہ ایک ہفتے کے دوران میانمار میں 5.3 میگنیچیوٹ ، ترکیہ میں 4.8میگنیچیوٹ، یونان میں 5.0 میگنیچیوٹ کا زلزلہ متوقع ہے۔جبکہ پاکستان اور افغانستان میں 5.4 کی شدت کا زلزلہ متوقع ہے جو پاکستان نقشے کے مطابق شمال اور جنوب کے علاقے کو نشانہ بنائے گا۔جیسے کہ 12 اپریل 2025 کو پاکستان میں انے والے زلزلے کی ہم نے قبل از وقت پیشگوئی کر دی تھی۔زرائع ابلاغ کے سامنے ہم نے سات اپریل 2025 کو اسلام اباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کےدوران پیش گوئی کی تھی۔ EQQN پر انے والے زلزلوں کی پیشگی اطلاع دی جاتی ہے۔ہمارے ریسرچ سینٹر کا مقصد پاکستان کے 5 ہزار کلومیٹر احاطے میں انے والے زلزلوں کا قبل از وقت بتا کر قیمتی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے۔ای کیو کیو این دنیا کا پہلا زلزلے کی پیشن گوئی کرنے والاریسرچ سینٹر ہے .

دوسری جانب محکمہ موسمیات پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز راولپنڈی کا شمال مشرقی علاقہ ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے شمال مغرب میں 60 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔

بدھ کے ہی رہز روز زلزلے کے بعد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ہونے والی طوفانی بارش اور ژالہ باری کے نتیجے میں جہاں متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹے وہیں فیصل مسجد کو بھی نقصان پہنچا ہے.شہر میں سڑکیں ٹوٹے درختوں کے تنوں، پتوں اور پانی سے بھرگئیں۔ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر بھی پانی جمع ہو گیا، بارش کے باعث کچھ دیر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو ئی۔ماہرین موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں ایسی ژالہ باری گذشتہ دس سالوں میں نہیں دیکھی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں