اسلام آباد: اسلام آباد پولیس اپنے اہلکاروں و افسران کے اختیارات میں تجاوز اور فرائض میں غفلت میں ملوث ہونے کےمسلے پر قابو پانے میں ناکام رہی۔جمعرات کے روز ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے فرائض کی انجام دہی میں غفلت اور اختیارات سے تجاوز اور جرائم کو کنٹرول نہ کرنے پر ایک سب انسپکٹر ایک ہیڈ کانسٹیبل کو ملازمت سے برطرف جبکہ بارہ تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور دو تھانہ جات کےمحرران کو ایک ایک سال سروس ضبطی کی سزائیں۔
پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق برخاست ہونے والوں میں اسپیشل سیکچول افنس انوسٹیگیشنز یونٹ(SSOIU) رورل زون میں تعینات سب انسپکٹر محمد فاروق اور تھانہ شہزاد ٹاؤن کے سابقہ محرر یوسف حسین شامل ہیں۔جبکہ ایک ایک سال سروس ضبطی کی سزاء پانے والوں میں ایس ایچ او تھانہ نیلور محمد حنیف،ایس ایچ او تھانہ لوہی بھیر سہیل اشرف،ایس ایچ او تھانہ ہمک عمران منیر،ایس ایچ او تھانہ آبپارہ عاصم غفار،ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی نعیم الحسنین،ایس ایچ او تھانہ گولڑہ ناصر منظور شامل ہیں۔ایس ایچ او تھانہ سمبل آصف علی ،ایس ایچ او تھانہ ترنول شوکت محمود،ایس ایچ او تھانہ بھاری کہو رفاقت حسین کو بھی ایک ایک سال سروس ضبطی کی سزا دی گئی ہے۔ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاؤن شاہد زمان،ایس ایچ او تھانہ کھنہ ارشاد احمد،سابقہ ایس ایچ او تھانہ سہالہ ظفر اقبال کی بھی ایک ایک سال سروس ضبط کی گئی ہیں۔
دوسری طرف ریکارڈ کی درست تکمیل نہ کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر محرر تھانہ آبپارہ وسیم راجہ اور محرر تھانہ کھنہ محمد طیب کی بھی ایک ایک سال سروس ضبط کیاگیا۔
اس سےایک روز قبل بھی فرائض کی انجام دہی میں غفلت اور اختیارات سے تجاوز پر پندرہ اہلکار ملازمت سے برخاست کیا گیا ہے۔برخاست ہونے والوں میں سب انسپکٹر قاسم ضیا،سب انسپکٹر طلعت محمود ، اے ایس آئی ظہیر احمد شامل ہیں۔جبکہ ہیڈ کانسٹیبلان الماس حیدر، محمد اسحاق، وقاص ادریس، نوید بٹر ، ساجد محمود بھی شامل ہیں۔کانسٹیبلان محمد ندیم، محمد عمران ، نا ظم عباس،زاہد خان، احسن فاروق، عمران احمد اور قاضی اظہر بھی برخاست ہونے والوں میں شامل ہیں
پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ برخاست اہلکاروں کے خلاف ایس پی کی سربراہی میں محکمانہ انکوائری عمل میں لائی گئی۔اہلکاروں کو انکوائری میں قصوروار پائے جانے پرسزائیں سنائی گئیں۔اختیارات سے تجاوز، خدمت خلق کے تقاضے پورے نہ کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائی نہ کرنے والے اہلکاروں کی پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔ناقص کارکردگی، کرپشن ،اختیارات سے تجاوز، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں ناکامی پر سخت محکمانہ سزائیں ہوں گی۔