وفاقی جمہوریہ جرمنی کے سفیر، الفریڈ گراناس نے آج وفاقی وزیر قانون و انسانی حقوق، اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان دیرینہ دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر قانون نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے مستحکم اور پائیدار تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
وزیر نے انسانی حقوق کے شعبے میں پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی جرمن سفیر کو آگاہ کیا۔
ملاقات کے دوران بلوچستان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومتیں آئین اور قانون کے تحت عمل کی پابند ہوتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ قانون کو اپنے ہاتھ میں لیتے ہیں، ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
ملاقات میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان مجموعی تعلقات کا بھی جائزہ لیا گیا۔