ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات ہفتے کے روز عمان میں شروع ہوں گے: عراقچی

تہران: ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل نیٹ ورک X پر ایک پوسٹ کے زریعے کہا ہے کہ ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات ہفتے کے روز عمان میں ہونگے۔

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے عراقچی کی پوسٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے چند گھنٹے بعد کہ ہفتے کو ایران اور امریکا کے درمیان براہ راست مذاکرات شروع ہوں گے، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا “ایران اور امریکہ اعلیٰ سطح پر بالواسطہ بات چیت کے لیے ہفتے کے روز عمان میں ملاقات کریں گے، یہ موقع بھی ہے اور امتحان بھی ہے جبکہ گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں