جرمنی کے جنوب مغربی شہر مانہائم میں ایک کار نے پیدل چلنے والوں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے، مقامی پولیس نے پیر کے روز تصدیق کی۔
پولیس کے ترجمان اسٹیفن ولہلم کے مطابق یہ واقعہ دوپہر کے بعد پیش آیا، اور ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سی این این کے مطابق، جرمنی کی وفاقی حکومت نے مانہائم میں “انتہائی خطرے” کی وارننگ جاری کی ہے اور پولیس کی بڑی کارروائی جاری ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک تیز رفتار بلیک کار کو علاقے میں دیکھا گیا، جبکہ کچھ لوگوں نے چیخ و پکار اور ایک شخص کو زمین پر گرا ہوا پایا۔
جرمنی حالیہ مہینوں میں کار حملوں کی لہر کا سامنا کر رہا ہے۔
– دسمبر میں میگڈی برگ میں ایک کار نے کرسمس مارکیٹ میں گھس کر چھ افراد کو ہلاک کر دیا، جن میں ایک 9 سالہ بچہ بھی شامل تھا۔
– فروری میں میونخ میں ایک کار مظاہرین پر چڑھ دوڑی، جس میں ایک ماں اور اس کا بچہ ہلاک اور 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
یہ تازہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب جرمنی میں “روز منڈے” کا کارنیوال منایا جا رہا ہے، جو اش بدھ سے قبل ایک روایتی تہوار ہے۔