بلغاریہ، یونان اور رومانیہ کا روایتی تہوار ہ “بابا مارٹا ڈے” کی رنگا رنگ تقریبات، ICG F-6/2 میں جوش و خروش سے منایاگیا

اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز (ICG) F-6/2 میں بابا مارٹا ڈے کی شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جو بہار کی آمد کا روایتی تہوار ہے اور بلغاریہ، یونان اور رومانیہ میں منایا جاتا ہے (رومانیہ میں اسے “مارتیسور” اور یونان میں “مارتیس” کہا جاتا ہے)۔ ڈپٹی ایجوکیشن ایڈوائزر ڈاکٹر شعیبہ منصور نے استقبالیہ خطاب کیا

تقریب میں بلغاریہ، یونان اور رومانیہ کے سفارت کاروں کےعلاوہ دیگر مہمانوں کا اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز کی انتظامیہ نے پرتپاک استقبال کیا گیا،مہمانوں کو ان کی مادری زبان میں خوش آمدید کہا۔ جہاں ننی طالبات نے پاکستان کے تمام صوبوں پنجاب،سندھ ، بلوچستان ،خیبر پختونخواہ ، بشمول کشمیر ،گلگت بلتستان کےثقافتی و روایتی لباس زیب تن کر کے ثقافتی اور علاقائی گیتوں پر رقص کیا گیا ، علاقائی اور ثقافتی و روایتی گیتوں پر رقص کو دیکھ کر لطف اندوز ہو تالیا بجاتے رہے

بابا مارٹا ڈے کے اس تہوار میں پاکستانی، بلغارین، یونانی اور رومانین ثقافتی ، روایتی کلائی بینڈ (مارٹینیتسا) نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ، اور ہال کو بابا مارٹا ڈے کی مناسبت سے خوبصورت انداز میں سجاوٹ کی گئٰی جو نمایاں تھی ۔ مہمانوں نے یادگاری تحائف کا تبادلہ بھی کیا، جس سے جشن کا لطف دوبالا ہو گیا۔

پرنسپل ICG، پروفیسر صباح فیصل نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مہمان سفیروں کو کالج کا نشان اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔مہمانوں نے طالبات کے ساتھ فوٹو بھی بنوائی

اپنا تبصرہ لکھیں