پاکستان بحرِ ہند کے علاقے میں سمندری تعاون کے فروغ کے لئے پرعزم ہے صدر مملکت کا تیسرے چین -بحرِ ہند علاقائی فورم سے خطاب

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے سمندری وسائل کے تحفظ اور بلیو اکانومی کے فروغ کےلئے خطے میں اجتماعی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بحرِ ہند کے علاقے میں سمندری تعاون کے فروغ کےلئے پرعزم ہے۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہار بلیو اکانومی تعاون پر تیسرے چین -بحرِ ہند علاقائی فورم سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فورم کا انعقاد چین کی عالمی ترقیاتی تعاون ایجنسی نےچین کے شہر کُن مِنگ میں کیا ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی ، آلودگی اور ماحولیاتی نظام کی تنزلی جیسے مسائل کا حل کرنا ہوگا، پاکستان بحری شعبے میں تعاون کے فروغ کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ شراکت کا خواہاں ہے۔پاکستان چاہتا ہے کہ ہمارا خطہ امن، ترقی اور پائیداری کا گڑھ بنا رہے ، مستقبل کی عالمی معاشی ترقی مشرقی ممالک پر منحصر کرے گی۔ دنیا کی بڑی آبادی چین اور ہمارے خطے کے دیگر ممالک میں رہتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ سمندر سے بھرپور فائدہ اٹھانے کےلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے بحر ہند میں امن، ترقی اور پائیداری کے لیے پاکستان پر عزم ہے

سی پیک کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاک-چین اقتصادی راہداری کے تحت گوادر پورٹ کو ترقی دی جارہی ہے۔ گوادر پورٹ کو علاقائی روابط کے مرکز میں بدلا جارہا ہے، گوادر بندرگاہ سے تجارت اور سمندری اقتصادی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔

صدر مملکت نے پاکستان کی بلیو اکانومی کی ترقی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نیشنل میری ٹائم پالیسی متعارف کرائی ہے، پاکستان میں پائیدار ماہی گیری ، سمندری تحفظ کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔ صدر نے کہا کہ لیونگ انڈس پروجیکٹ جیسے منصوبوں کا مقصد ماحولیاتی نظام کا تحفظ ، آلودگی کا مقابلہ کرنا ہے۔ صدر مملکت نے فورم کے اہداف میں پائیدار ترقی پر توجہ دینے پر چین کی کوششوں کو سراہا۔ صدر نے کہا کہ فورم کے ایجنڈے میں استعدادِ کار میں اضافہ اور جزائر کی شمولیت خوش آئند ہے۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں