انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان نے کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کے اشتراک سے جمعہ کے روز اسلام آباد میں “پاکستان میں مثابقتی منظرنامہ” کے موضوع پر سیمینار منعقد کیا۔
اس تقریب میں کارپوریٹ فنانس کے رہنما، کاسٹنگ اور کاسٹ آڈٹ کے ماہرین، چیف فنانشل آفیسرز (CFOs)، قانونی ماہرین، مختلف ریگولیٹری اداروں کے نمائندے اور عوام نے شرکت کی۔مثابقتی کمیشن پاکستان کے مطابق اس سیمینار کا مقصد شرکاء کو پاکستان میں مسابقتی قوانین کے بارے میں آگاہی دینا تھا۔ مثابقتی کمیشن پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے احمد قادر، ڈاکٹر اکرام الحق، بیرسٹر عمر ین عباسی، مریم پرویز، حافظ نعیم، سلمان ظفر، فیض الرحمان اور نعمان احمد کے ہمراہ شرکاء کو CCP کی کاکردگی سے آگاہ کیا۔انہوں نے بددیانتی پر مبنی تجارتی رویوں، ممنوعہ معاہدات، دھوکہ دہی پر مبنی مارکیٹنگ، ادغام و حصول، کارٹیلائزیشن اور مسابقتی وکالت کے مسائل پر روشنی ڈالی۔
اسلام آباد برانچ کونسل ICMAP کے چیئرمین محمد عمران، ایف سی ایم اے نے انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکائونٹنٹس کے اس کردار کو اجاگر کیا جس کے تحت صارف دوست اور کاروباری ماحول کو فروغ دینے کے لیے کاسٹ آڈٹ اور قیمتوں کے تعین کے فریم ورک کی تیاری میں CCP کے ساتھ تعاون کیا جاسکتا ہے۔
۔ICMAP کے مقررین میں رضوان ارشد، حیدر عباس اور محمد رضوان شامل تھے۔ صدر ICMAP شہزاد احمد ملک نے شرکاء کو شیلڈز پیش کیں۔
شرکاء نے CCP کے مقررین کی پیشکشوں میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ آخر میں سوال و جواب کا ایک دلچسپ سیشن منعقد ہوا۔ دونوں اداروں نے تحقیق، تحقیقات، وکالت، کاسٹنگ، ادغام و حصول، بدعنوانی کی نشاندہی، اور منڈی میں نئے داخل ہونے والوں کے لیے رکاوٹوں کو ختم کرنے جیسے شعبوں میں مزید تعاون پر اتفاق کیا