گورنر خیبر پختون خواہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت نے وفاقی حکومت پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔پاکستان پیپلز پارٹی نے خیبر پختون خواہ میں امن و امان کی صوت حال کو مخدوش قرار دی دیا۔اس بات کا اظہار پیر کے روز اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی زرداری ہاؤس میں ملاقات کے اعلامیہ میں کیا گیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے موقع پرصدر پی پی پی خیبرپختونخوا محمد علی شاہ باچہ اور جنرل سیکریٹری شازی خان نے بھی موجود تھے۔
ملاقات میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو محمد علی شاہ باچہ اور شازی خان نے خیبرپختونخوا کے وفاقی حکومت کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو گورنر خیبرپختونخوا نے کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں گرینڈ جرگے سے قیام امن کے حوالے سے ملاقات سے متعلق بریفنگ دی۔گورنر کنڈی نے پارٹی سربراہ کو بتایا کہ سیاسی جماعتوں کے ہمراہ کرم میں قیام امن کے حوالے سے گرینڈ جرگے سے ملاقات کی ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو گورنر خیبرپختونخوا نے دہشت گردی اور وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم کے حوالے سے 5 دسمبر کو پشاور میں ہونے والی اے پی سی سے متعلق بھی بریفنگ دی۔