سعودیہ عرب ریاض میٹرو منصوبے کے پہلے مرحلے کا آغاز

ریاض میٹرو سروس کے ابتدائی افتتاحی مرحلے میں العلیاء-البطحاء روٹ (بلیو لائن)، لائن 4، کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ روڈ (ییلو لائن) اور لائن 6 (پرپل لائن) جو عبدالرحمن بن عوف روڈ اور شیخ حسن بن حسین بن علی روڈ کے درمیان کے علاقے ہیں سب کا آغاز ہو گیا۔

العریبیہ نیوز کے مطاق میٹرو کا افتتاح گذشتہ ہفتے سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کیا تھا۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے زیرِ نگرانی رائل کمیشن برائے ریاض شہر کی سربراہی میں یہ منصوبہ ویژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے۔

منصوبے کا مقصد شہر کے سماجی، ماحولیاتی اور شہری منظر نامے کی تکمیل کے ساتھ ساتھ ریاض کے مکینوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق منصوبے کے دوسرے مرحلے کا آغاز 15 دسمبر کو ہوگا اور اس میں لائن 2 ، کنگ عبداللہ روڈ (ریڈ لائن) اور لائن 5، کنگ عبدالعزیز روڈ (گرین لائن) کا افتتاح شامل ہے۔

آخری مرحلہ 5 جنوری 2025 کو طے شدہ ہے جب لائن 3، المدینۃ المنورہ روڈ (اورنج لائن) فعال ہو جائے گی۔ اس طرح 176 کلومیٹر پر محیط ریاض میٹرو کی تمام 6 لائنیں مکمل طور پر کام شروع کر دیں گی۔ یہ چار بڑے مراکز سمیت 85 سٹیشنوں کو سروس فراہم کرے گی.

اپنا تبصرہ لکھیں