ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کاروائی کرتے ہوۓ کم سن بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے اور سوشل میڈیا پر شئیر کرنے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی شناخت عثمان اور عبد المعز کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث پائے گئے۔ملزمان نے کم سن بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنائیں۔ ملزمان نے مذکورہ ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر بھی شئیر کیا۔
ترجمان ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان ان ویڈیوز کے ذریعے کم سن بچوں کو ہراساں کرنے میں ملوث پائے گئے۔
ملزمان کے موبائل فون سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے