اسرائیل ٹرمپ کو لبنان میں جنگ بندی کا تحفہ دینے کی تیاری کر رہا ہے:واشنگٹن پوسٹ

اسرائیل منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے بطور تحفہ لبنان میں فائر بندی کا منصوبہ تیار کر رہا ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے جمعرات کے روز بعض ذمے داران کے حوالے سے شائع کی ہے۔

اسرائیلی حکومت کے ایک وزیر نے اس تجویز پر ٹرمپ اور جیرڈ کشنر کے ساتھ بات چیت کی۔اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ایک قریبی معاون نے ٹرمپ اور کشنر کو بتایا کہ اسرائیل لبنان میں فائر بندی کے معاہدے کے سلسلے میں تیزی دکھا رہا ہے۔

دوسری طرف العربیہ نیوز کا کہنا ہے کہ ان کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اس بنیادی اختلافی نقطے کو حل کرنے پر کام کر رہا ہے جو لبنان میں فائر بندی تک پہنچنے میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ یہ اختلاف سرحد پر نگراں کمیٹی اور حزب اللہ کو اس کے ہتھیاروں سمیت دریائے لیطانی کے شمال کی جانب بے دخل کرنے سے متعلق ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں