سہ فریقی قومی لیبر کانفرنس میں مزدوروں کی پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت کی کا عزم

اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل لیبر آرگنائیزیشن کے زیر انتظام اسلام آباد میں دو روزہ لیبر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں مندوبین نے پاکستان بھر میں محفوظ، جامع اور نتیجہ خیز کام کی جگہوں کو فروغ دینے کے لیے مسلسل، بامعنی سماجی مکالمے اور فعال اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

حکومت، آجروں اور کارکنوں کی تنظیموں کے نمائندوں نے متفقہ طور پر قرارداد کی توثیق کی جس کا مقصد پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت (او ایس ایچ) کے خلا کو دور کرنا اور ملک بھر میں محفوظ، صحت مند کام کی جگہوں کے لیے او ایس ایچ کے معیار کو مضبوط بنانے کا عزم کیا گیا۔ کان کنی، تعمیرات، اور جہاز کی ری سائیکلنگ جیسے اعلی خطرے والے شعبوں میں کارکنوں کی حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے نئی ٹیکنالوجیز کے استعمال کو بھی فروغ دینا ہو گا۔

اعلامیہ میں خطرناک صنعتوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے OSH کو ماحولیاتی پائیداری کی کوششوں کے ساتھ مربوط کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا.

ترجمان آئی ایل او کے مطابق 15 سال کے بعد منعقد ہونے والی دو روزہ قومی سہ فریقی لیبر کانفرنس میں خاص طور پر زیادہ خطرے والے شعبوں میں او ایس ایچ کو مضبوط کرنے کے لیے گورننس کے ڈھانچے کو بہتر بنانے کے عہد کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

اختتامی تقریب میں سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے علاوہ ILO، آجروں اور مزدوروں کی تنظیموں اور ترقیاتی شراکت دار تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن (ILO) کے تعاون سے وزارت برائے سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کی طرف سے بلائی گئی اس تاریخی کانفرنس مین بنیادی ILO اور OSH کنونشنز کی توثیق کی گئی۔کانفرنس میں مندوبین نے سماجی مکالمے کو مضبوط بنانے، صوبوں میں اصلاحات اور ایک متفقہ نقطہ نظر کو یقینی بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں خواتین کارکنوں کے بہتر تحفظ کے لیے صنفی حساسیت کی حامل OSH پالیسیوں کے لیے پاکستان کے عزم کی نشاندہی کی ہے۔ اعلامیہ میں خواتین کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات کو لاگو کرنے والے آجروں کی حوصلہ افزائی کی گئ۔ خواتین کے زیر اثر شعبوں میں مسلسل نگرانی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔

جبکہ مالی مراعات کے ذریعے OSH اقدامات کو اپنانے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کانفرنس صرف آغاز ہے اور جاری تعاون اور مکالمے کی بنیاد رکھتی ہے۔”آج کے دن سے، ہماری توجہ وسائل کو متحرک کرنے اور ٹھوس منصوبوں کو نافذ کرنے پر مرکوز رہے گی، خاص طور پر ہائی رسک اور ترجیحی شعبوں میں۔ہم مثالی رہنمائی کریں گے، پائیدار طرز عمل تخلیق کریں گے جنہیں تمام صنعتوں میں نقل کیا جا سکتا ہے۔

آئی ایل او پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر گیئر ٹونسٹول نے کہا کہ “جیسے جیسے ہم آگے بڑھ رہے ہیں، حکومت کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اس کانفرنس کے نتائج کو پالیسیوں، شراکت داری، وکالت، تربیت، اور صلاحیت کی تعمیر کے ذریعے پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت (او ایس ایچ) کو فروغ دینے کے لیے استعمال کرے۔ . حکومت کے اقدامات سے ہم آہنگ سہ فریقی نقطہ نظر سماجی مکالمے کو تقویت دے گا اور ملک کے طول و عرض کو مضبوط کرے گا۔

۔

اپنا تبصرہ لکھیں