نئے جدید پرنٹرز کی تنصیب پاسپورٹ کے اجرامیں تاخیر کی مشکلات حل

اسلام آباد پاکستان سے بیرون ملک جانے والوں کو پاسپورٹ کے اجراءمیں تاخیر کی مشکلات ختم۔
نئے جدید پاسپورٹ پرنٹرز کی انسٹالیشن کا عمل مکمل کر لیا گیا، محکمہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ صلاحیت دو گناہوگئی۔
پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے حکام کا کہنا ہےکہ 10 نئے پرنٹرز کی مدد سے پروڈکشن صلاحیت میں 2 گنا اضافہ ہوا ہے۔اب روزانہ کی بنیاد پر 40 ہزار پاسپورٹس پرنٹ کئے جا رہے ہیں۔جبکہ اس سے قبل یومیہ پرنٹنگ کی صلاحیت 20 ہزار تھی۔

حکام نے بتایا کہ 7 مزید جدید مشینیں جلد ہی پاسپورٹس ہیڈکوارٹرز پہنچیں گی۔ ای پاسپورٹس کی پرنٹنگ کے لئے بھی دو پرنٹرز منگوائے گئے ہیں۔جدید پرنٹرز آنے سے پرنٹنگ صلاحیت میں بڑی حد تک اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔اس اضافے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر بیک لاگ ختم کر رہے ہیں۔

دوسری طرف ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی جانب سے 24/7 دفاتر کھلے رکھنے کی تردید کی ہے۔ ترجمان پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے کہا ہے کہ پاسپورٹ دفاتر کو 24/7 کرنے کا فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں