اسلام آباد موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر، رومینہ خورشید عالم غیر سرکاری تنظیم کے زیر اہتمام چار روزہ کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں خطاب میں کہاہے کہ موسمیاتی مالیات، ٹیکنالوجی کی منتقلی، اور کمزور کمیونٹیز کے لیے صلاحیت کی تعمیر ضروری ہے
انہوں نے کہا (SDPI)۔ اس تقریب نے ملک کی موسمیاتی لچک کی حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کی ہے۔
انہوں نے کہا باکو، آذربائیجان میں 29ویں کانفرنس آف دی پارٹیز (COP29) سے قبل پاکستان کی ترجیحات پر بات چیت کے لیے موقع فراہم کیا ہے۔
خورشید عالم نے کہا خاص طور پر پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک جو عالمی کاربن کے اخراج میں کم سے کم حصہ ڈالنے کے باوجود شدید موسمیاتی اثرات کا شکار ہیں کے لیے یکساں ماحولیاتی مالی نظام ہونا چاہیئے۔عالمی برادری کو پاکستان کے وسیع تر آب و ہوا کے اہداف اور پیرس معاہدے کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے عالمی کوششوں کے مطابق موافقت اور لچک کے لیے ضروری وسائل اور ٹیکنالوجی کو متحرک کرنے کے لیے سوچنا چاہیئے۔
خورشید عالم نے کہا “آنے والا COP29 ممالک کے لیے موسمیاتی کارروائی کے وعدوں کو مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔پاکستان قابل رسائی موسمیاتی فنانس، ٹیکنالوجی کی منتقلی، اور بہتر صلاحیتوں کی تعمیر کے ذریعے ترقی پذیر ممالک کے لیے تعاون میں اضافے کی وکالت کر رہا ہے۔