اسلام آباد بھارہ کہو میں بجلی کے بل کی وصولی کے لیے جانے والے واپڈا ملازمین پر فائرنگ

اسلام آبا تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں بجلی کے بل کی وصولی کے لیے جانے والے واپڈا ملازمین پر ملزمان نے گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ ملزمان تاحال فرار ہیں۔واقعہ پر آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکز یونین نے بھارہ کہو ڈویژن میں مکمل احتجاج کا اعلان کر دیا ۔

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکز یونین اسلام آباد زون کے راہنماوں نے کہا کہ جب تک بھارہ کہو اربن میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقع کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے مناسب نوٹس نہیں لیا گیا احتجاج کریں گے۔

ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور یونین ھذا کو جب تک اس بات کا یقین نہ دلوایا جائے کہ آئندہ ایسے واقعات پر آئیسکو اتھارٹی اپنا رویہ بہتر رکھے گی احتجاج جاری رہے گا اور ضرورت پڑنے پر احتجاج کا دائرہ کار بڑھایا جا سکتا ہے۔

تھانہ بھارہ کہو پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 600/24 بجرم 353/186/34 /506 ضمن 2 درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے ریجنل چیرمین جاوید اقبال بلوچ،ریجنل سیکرٹری عمران خان، زونل ڈپٹی چیئرمین وقاص اکرم، جوائنٹ وائس چیئرمین طارق نیازی ،جوائنٹ سیکرٹری شوکت خان،زونل سیکرٹری اسلام آباد سرکل قاسم جعفری، وائس چیئرمین چوہدری پرویز اختر،جوائنٹ سیکرٹری عدنان ستی کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی طرف سے مسلسل تعاون نہ کرنے پر پورے ریجن بند کر دیا جائے گا.

اپنا تبصرہ لکھیں