واہ کینٹ بہوٹی موڑ پر اے ایس پی کائنات اظہر خان نے عوام کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ایس ایچ اوز ٹیکسلا سرکل سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اے ایس پی ٹیکسلا نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے، متعلقہ افسران کو شہریوں کی درخواستوں پر قانونی کارروائی کرکے دئیے گئے ٹائم فریم میں رپورٹ کرنے کی ہدایات بھی دیں انھوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد آپ کی دہلیز پر آپ کے مسائل کو سننا ہے، تاکہ مسائل کی نشاندہی ہوسکے اور ان کے حل کے لیے اقدمات کیے جا سکیں،شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے