پاکستان کو بین الاقوامی ماحولیاتی مذاکرات میں اپنی موجودگی کو برقرار رکھنا چاہیے شیری رحمان

سینٹر شیری رحمان نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں پاکستان سسٹینبلٹی سمٹ سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا ہمیں پالیسی بیانات سے آگے بڑھ کر حقیقی عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ماحولیاتی اور سسٹینبلٹی  کے اہداف کے لیے صوبائی اور وفاقی سطح پر ہم آہنگی ضروری ہے۔

بجٹ سازی میں ماحولیاتی استحکام اور پائیداری کے اہداف کو شامل کیا جانا چاہیے۔پاکستان کو بین الاقوامی ماحولیاتی مذاکرات میں اپنی موجودگی اور اثر و رسوخ برقرار رکھنا چاہیے۔کلیدی فورمز  میں رہنا پاکستان کو عالمی ماحولیاتی پالیسیوں پر اثر انداز ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان کو تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی ماحولیاتی منصوبوں اور ٹیکنالوجی کی ترقی کا جائزہ لینا چاہیے۔پاکستان کے لیے پانی اور غذائی تحفظ پائیداری کے مکالمے میں شدید خدشات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سسٹینبلٹی کی گفتگو کو صرف اصطلاحات تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ زمینی حقائق سے منسلک ہونا چاہیے۔سسٹینبلٹی کے اہداف کے لیے سرکلر اکانومی اور فضلہ کے انتظام کو اہمیت دینی چاہیے۔ان کوششوں میں حکومت یا سول سوسائٹی کے ساتھ ساتھ ہر فرد کا کردار بھی اہم ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ لاہور اس وقت دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر ہے۔ مقامی آلودگی کو کم کرنے کے لیے قومی فضا کو صاف رکھنے کی پالیسی پر حکمت عملی ترجیح ہونی چاہیے۔پاکستان پہلے ہی ماحولیاتی بحران کا سامنا کر رہا، مزید آفات کے جال میں پھنسنے سے بچنے کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔اس سلسلے میں وسائل کو مؤثر طریقے سے مختص کرنا ضروری ہے۔ کئی دہائیوں کے ماحولیاتی اجلاسوں کے باوجود عالمی اخراج میں اب بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

سینیٹر نے مزید کہا کہ پیرس معاہدے میں طے شدہ 1.5 ڈگری ہدف کو حاصل کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔فضلہ کا مناسب انتظام پاکستان کے دریاؤں اور آبی وسائل میں زہریلی آلودگی کو روکنے کے لیے ضروری ہے۔ عالمی سطح پر صرف 9% پلاسٹک کو ری سائیکل کیا جا رہا ہے، جو فضلہ کے مسئلے کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔ہمیں اپنے ویسٹ مینجمنٹ سسٹم پر فوکس کرنا ہوگا۔ 

عوام کو آس پاس کوئی کلیکشن پوائینٹ یا کوئی ڈمنپنگ پوائنٹ بھی نہیں نظر آتا۔ہماری ری سائیکلنگ کی شرح دیگر ممالک کی نسبت کچھ بھی نہیں۔پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہمیں خود احتسابی کرنی ہوگی

اپنا تبصرہ لکھیں