بنوں__ گزشتہ روز شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل شائستہ خان کی نماز جنازہ کے دوران 5 دہشت گردوں نے بنوں پولیس لائنز پر حملہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں تین حملہ آور مارے گئے ہیں۔ دونوں جانب سے مختلف ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے اور صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔
پولیس نے اطراف کے علاقے کو سیل کر دیا ہے جبکہ بنوں کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ سیکیورٹی فورسز اپنی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں، باقی دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔