مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم میں صحت کو بنیادی حق قرار دیا جائے:سابق نگران وزیر صحت

اسلام آباد سابق نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ یہ نادر موقع ہے کہ مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم میں صحت کوبنیادی حق کے طور پر شامل کیا جائے، اس کے آئین میں شامل ہونے سے کوئی کی شخص صحت کی سہولیات سے محروم نہیں رہے گا،اس حوالے سے ایک ڈرافٹ تیار کیا ہے جسے تمام پارلیمنٹریرینز کو پیش کرینگے، حکومت اس کو مزید بہتر بنانے کیلئے اس میں ضروری تبدیلیاں کر سکتی ہے.

انہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں صحت کے شعبے کو وہ اہمیت نہیں ملی جو اسے ملنا چاہیئے تھی۔ یہ صورتحال نہ صرف وفاق بلکہ صوبوں کی سطح پر بھی موجود ہے،پاکستان میں صحت کےحوالے سے صورتحال بڑی تشوشناک اور پورے ریجن میں سب سے کمزور ہے۔پاکستان اکثر بڑی بیماریوں میں ٹاپ ٹین ممالک میں شامل ہے جو کہ انتہائی خطرناک صورتحال ہے جسے بہتر بنایا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

ڈاکٹر ندیم جان نے کہا اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم نے مجوزہ 26 ویں آئینی ترامیم میں صحت کے حوالے سے بھی نکات کو شامل کرنے کے حوالے سے ایک ڈرافٹ تیار کیا ہےجو کہ حکومتی اور اپوزیشن سمیت تمام پارلیمنٹرینز کو پیش کیا جائے گا تاکہ صحت کو عوام کے بنیادی حقوق کے طور پر آئین میں شامل کرایا جا سکے جس سے عوام کو یکساں اور معیاری صحت کی سہولیات ہمہ وقت میسر ہوں۔

اپنا تبصرہ لکھیں