ؓبارانی زرعی یونیورسٹی میں قومی تعمیر میں خواتین کے کردار پر سیمینار کا انعقاد

ایم این اے ڈاکٹر سیدہ آمنہ بتول(، فوکل پرسن پی ایم یوتھ پروگرام)نے کہا کہ تعلیم کامیابی کی کنجی ہے اوملک و قوم کی تعمیر میں خواتین کی کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے اور مساوی، پرامن اور خوشحال معاشرہ کے حصول کے لیے خواتین کے لیے مساوی مواقع کی ضرورت پر زور دیا ان خیالات کا اظہارانھوں نے بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں ڈائریکٹوریٹ آف وومن ڈویلپمنٹ سٹڈیز سنٹر اور ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر سیدہ آمنہ بتول نے ان خواتین کو سراہا جو گھر میں اپنی روایتی ذمہ داریاں نبھانے کے علاوہ مختلف شعبوں میں پیشہ ور افراد کے طور پر انتہائی تعمیری کردار ادا کر رہی ہیں قبل ازیں یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم نے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف وومن ڈویلپمنٹ سٹڈیز سنٹر صنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے اور جنس سے متعلقہ مسائل پر آگاہی پیدا کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور طالبات پر زور دیا کہ وہ خواتین میں ان کے حقوق کے حوالے سے بیداری پیدا کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں سیمینار سے ڈاکٹر عرس جبین منیجر، وزارت غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ، ڈاکٹر محمد رضوان نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز، راولپنڈی۔، ڈاکٹر محیمین اسسٹنٹ پروفیسر، یونیورسٹی آف ہری پور، وائزہ رفیق لیگل ایڈوائزر، نیشنل کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن ڈاکٹر یسرا گیلانی، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے تقریب میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں