پنجگور بی ایل اے کی طرف سے فائرنگ کے واقعہ میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 مزدور جاںبحق

پولیس زرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مکان میں گھس کر فائرنگ کے نتیجے میں7 مزدوروں جانبحق ایک زخمی ہو گیا۔جاں بحق مزدوروں کا تعلق پنجاب سے بتایا گیا۔بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے خداآبادان میں گھر پر فائرنگ سے 7 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمی کو پنجگور ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پنجگور کے مطابق نامعلوم افراد نے مکان میں گھس کر فائرنگ کی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ میں ایک مزدور شدید زخمی بھی ہوا ہے، تمام مقتولین کا تعلق پنجاب کے علاقے ملتان سے تھا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کا تعلق پنجاب سے ہے جنہیں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے دہشت گردوں نے سفاکی اور بے دردی سے قتل کیا۔

مقتولین خدا بدان، پنجگور کے علاقے میں گھر کی تعمیر پر مزدوری کر رہے تھے جن کا تعلق پنجاب کے علاقے ملتان سے تھا۔ مقتولین میں ساجد، فیاض، خالد، شفیق، افتخار، سلمان اور بلال شامل ہیں جبکہ زخمی کی شناخت محمد رمضان کے نام سے ہوئی ہے۔مزید تفتیش پولیس کررہی ہے

اپنا تبصرہ لکھیں