اسلام آباد غیر معیاری مواد سے تیار کردہ طبی آلات کی فروخت کا انکشاف

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی مشترکہ کاروائی میں غیر معیاری اجزا سے تیار کردہ طبی آلات کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جدہ ٹاؤن، اسلام آباد میں واقع نجی امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی کے ہیڈ آفس اور گودام پر چھاپہ مار کاروائی کی گئی۔

چھاپہ مار کاروائی خفیہ اطلاع ملنے پر عمل میں لائی گئی۔چھاپہ مار کاروائی کے دوران مختلف ادویات, سرنجیز اور طبی آلات کے نمونے ضبط کیے گئے۔ غیر معیاری سرنجیز انسانی زندگی کے لئے شدید نقصان دہ تھیں۔

ضبط شدہ نمونے تجزیے کے لیے ڈریپ لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔لیبارٹری رپورٹس موصول ہونے کے بعد مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں