اسلام آباد پولیس نے ریڑھی لگانے والی خاتون کا بچہ اغوا کرنے والے ملزمان کو گرفتارکر لیا۔خاتون تھانہ کوہسار کے علاقہ ایف سیون میں فروٹ کی ریڑھی لگاتی ہے۔خاتون کے ساتھ اس کا 7 ماہ کا بچہ بھی ہوتا ہے۔
31 اگست کو گاڑی میں سوار ملزمان نے خاتون کا بچہ اغوا کیا تھا۔آئی جی اسلام آباد نے وقوعہ کا سختی سے نوٹس لے کر بچے کی فوری بازیابی کے احکامات دئیے تھے
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ڈاکٹر سید مصطفیٰ تنویر کی زیرنگرانی آر ڈی یو کی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔پولیس ٹیموں نے تمام تروسائل استعمال کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کرلیا۔
اغوا میں ملوث ایک خاتون سمیت دوملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی۔
بچہ قانونی کارروائی کے بعد والدہ کے حوالے کردیا گیا۔ڈی آئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز م نے بچے کی والدہ سے ملاقات کی۔