پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد کو سفر حج کی اجازت نہیں ہو گی

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو حج 2025 سے متعلق ہیلتھ ایڈوائزری موصول ہوئی ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہی کہ سعودی مراسلے کے مطابق پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد کو سفرِ حج پر روانہ نہیں ہو سکیں گے۔

شدید موسم کے پیش نظر صرف تندرست و توانا عازمین کو سفرِ حج کی اجازت دی جائے گی۔گردہ ، دل، پھیپھڑے، جگر اور کینسر کے پیچیدہ مریضوں کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہو گی۔

جبکہ ڈیمنشیا اور متعدی امراض مثلا ٹی بی، تپ دق، کالی کھانسی کے حامل افراد کو بھی سفرِ حج کی اجازت نہیں ہو گی۔اسی طرح 12 سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہو گی۔

آئندہ سال عازمینِ حج کیلئے گردن توڑ بخار، کرونا، موسمی انفلوئنزا، پولیو ویکسین لگوانا بھی لازم قرار دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں