گورنر سٹیٹ بنک سے ڈی جی ایف آئی اے کی ملاقات کرپٹو کرنسی غیر قامونی قرار دینے پر اتفاق

ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے سوموار کے روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کراچی کا دورہ کیا۔ڈی جی ایف آئی اے نے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد سے اہم ملاقات کی۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملاقات میں کریپٹو کرنسی اور غیر قانونی منی ٹرانسفرز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دیگر مختلف اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کا مقصد مالیاتی جرائم کی روک تھام اور کرپٹو کرنسی کے ضوابط کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی تیار کرنا تھا۔ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے کرپٹو کرنسی ٹرانزیکشنز میں تیزی سے اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔

کرپٹو کرنسی کی تجارت کو غیر قانونی قرار دینے کے لیے واضح پالیسی کی ضرورت ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک سے اہم معلومات کی فراہمی غیر قانونی منی ویلیو ٹرانسفرز کی روک تھام میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

ملاقات میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے فوکل پرسن کی تقرری کو زیر غور لایا گیا۔فوکل پرسن کرنسی ایکسچینج کمپنیوں کے خلاف فوری کارروائی کے لیے اجازت فراہم کرنے اور دیگر معاملات پر مزید رابطے میں معاونت کرے گا۔

دونوں اداروں کے سربراہان کے مابین ایف آئی اے کے کیسز میں ضبط شدہ رقم جمع کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں اکاؤنٹ کھولنے کے لیے مشترکہ ایس او پی جاری کرنے کی تجویز بھی زیر غور لائی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں