حساس ادارے کے اہلکار بن کر لگژری ٹیمپرڈ گاڑی رجسٹر کرنے کی کوشش ملزمان گرفتار

ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ٹیمپرڈ گاڑیوں کی خریدوفروخت میں ملوث مافیا کے خلاف کارروائی.ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس اسلام آباد کی شکایت پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی چھاپہ مار کاروائی میں ٹیمپرڈ گاڑیوں کے کاروبار میں ملوث 2 سرگرم ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت شہباز تصور اور رضوان اللہ خان کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں ٹیمپرڈ گاڑیوں کی غیر قانونی رجسٹریشن میں ملوث تھے۔ملزمان نے لگژری گاڑی کو جعلی کسٹمز امپورٹ دستاویزات کے ساتھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس اسلام آباد میں رجسٹر کرنے کی کوشش کی۔جپکہ ملزمان نے رجسٹریشن کروانے کے لیے خود کو حساس ادارے کے ملازم بھی ظاہر کیا۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں