ڈھیری کوٹ میں سابقہ دشمنی پر وین ڈرائیور پر ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آ کر 2بچے جاں بحق جب کہ ڈرائیور اور 3 بچے زخمی ہو گئے لاشوں اورزخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ملزمان ناصر، نعیم وغیرہ موقع سے فرار ہو گئے ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ ڈرائیور افضال ولد محمد عارف سے سابقہ دشمنی کا نتیجہ ہے مقتولین میں رامین شفیق دختر محمد شفیق اور عروا فاطمہ دختر جمشید شامل ہیں اٹک پولیس کی جانب سے موقع پر پہنچ کر تمام قانونی سقم پورے کئے جا رہے ہیں
ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے دلخراش واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے صدر سرکل اٹک کے افسران پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دے دی ہے اور پولیس ٹیم کو جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے
ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل کا کہنا ہے کہ ایسے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ملزمان کی رعائیت کے مستحق نہیں جلد گرفت میں ہوں گے