بائیو میٹرک سروس کی ناکامی کے باعث انجینئیرنگ کونسل کے انتخابات میں خلل نادرہ کی معذرت

پاکستان انجینئرنگ کونسل کے اتوار کےروز منعقدہ انتخابات میں نادرا کی بائیومیٹرک تصدیقی سروس میں تیکنیکی خرابی کے باعث خلل پڑا ہے۔نادرہ کی طرف سے اتوار کے روز جاری اعلامیہ میں نادرا نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے معذرت کی ہے۔

نادرا کا کہنا ہے کہ پی ای سی انتخابات کے لیے سروسز کا آغاز معمول کے مطابق ہوا تھا، لیکن تقریباً 11:00 بجے کے قریب یہ خدمات غیر متوقع طور پر متاثر ہوئیں اور دوپہر 14:30 بجے ان سروسز کی بحالی ممکن ہوئی۔

ہم اس خلل کے باعث پی ای سی کے تمام اراکین کو پیش آنے والی پریشانی پر دلی معذرت خواہ ہیں۔ نادرہ اس وقت اس مسئلے کی تفصیلی جانچ کر رہا ہے، اور اس کے نتائج جلد پی ای سی کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے۔

اس دوران نادرہ کی دیگر معمول کی خدمات، جیسے کہ رجسٹریشن سینٹرز میں کام اور پاسپورٹ دفاتر، مالیاتی اداروں اور ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کو فراہم کی جانے والی سپورٹ، بلا کسی رکاوٹ کے معمول کے مطابق جاری ہیں۔

اس سے قبل پاکستان انجینئرنگ کونسل کی الیکشن کمیٹی کے کوینئیر انجینئر معظم اعجاز نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گورننگ باڈی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل اتوار کی صبح 8 بجے ملک بھر کے تمام 155 پولنگ اسٹیشنز پر شیڈول کے مطابق شروع ہو گیا۔نادرا کی بائیو میٹرک تصدیقی سروس نے صبح 11 بجے تک ٹھیک سے کام کیا۔ تاہم اس کے بعد سےنادرا سروس غیر فعال ہے۔

پی ای سی کو متعدد الیکشن کوآرڈینیٹرز اور پریذائیڈنگ آفیسرز سے نادرا تصدیقی کاؤنٹرز کے اسنیپ شاٹس موصول ہوئے ہیں جو نادرا بائیو میٹرک سروس کے اندر موجود خامی کو ظاہر کرتے ہیں، جو پی ای سی کے الیکشن کے عمل کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔ اور پی ای سی کی شفافیت اور ساکھ کے ساتھ ساتھ نادرا کی ساکھ پر سوالات اٹھا رہی ہے۔

اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے، براہ کرم ہنگامی بنیادوں پر انتخابی عمل کو بغیر کسی رکاوٹ کے دوبارہ شروع کرنے کے لیے ایک تدارک کی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ بائیو میٹرک سروس کی ناکامی کی وجہ سے ختم ہونے والے وقت کو اس کے مطابق بڑھایا جائے گا۔ہم نادرہ کی طرف سے فوری کارروائی کے منتظر ہیں۔

پاکستان انجینئرنگ کونسل کے سابق رکن گورننگ باڈی ظہور سرور نے نادرہ کی بائیومیٹرک سروس میں خرابی کی بحالی کے بعد ملک بھر میں اراکین کونسل کو دوبارہ سے پولنگ سٹیشنز پر پہنچنے کی اپیل کی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ انجینییرز کچھ گھنٹوں کی مشکلات اور انتظار کو نظر انداز کرکے دوبارہ پولنگ شٹینز پر پہنچیں اور اپنا ووٹ کا حق استعمال کریں۔تاکہ نادرہ کی تیکنیکی خرابی کے نتیجے میں انتخابی عمل کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ ممکن بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں