امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کشیدگی دنیا کو “تیسری عالمی جنگ” کی طرف لے کر جا سکتی ہے۔
منگل کے روز سوشل میڈیا کے “ایکس” پلیٹ فارم پر ایلون مسک کے ساتھ گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ میں نے اپنی پہلی مدت صدارت کے دوران میں ایران اور اس کے ایجنٹوں کے ساتھ طاقت اور عزم کے ساتھ نمٹا تھا۔
انہوں نے کہا کہ چند روز قبل مجھ پر چلائی گئی گولی سر کے پاس سے گزری۔اس موقع پر بھگدڑ کے سبب لوگوں کے زخمی ہونے پر مجھے تشویش لاحق تھی۔ٹرمپ نے کہا کہ اس روز جو کچھ ہوا وہ مقامی اور وفاقی پولیس کے درمیان ناقص رابطہ کاری کا نتیجہ ہے۔
العریبیہ نیوز کے مطابق ایکس کی صارفین کو انٹرنیٹ کے ذریعے “ایکس” پلیٹ فارم پر ٹرمپ اور ایلون کے درمیان بات چیت تک رسائی میں مشکلات پیش آئیں۔
ٹرمپ کی مسک کے ساتھ گفتگو کے مقررہ وقت کی بجائے 45 منٹ تاخیر سے شروع ہوئی۔ایلون مسک کا کہنا ہے کہ بات چیت کے وقت “ایکس” کی سروس کو بلاک کرنے کے لیے اسے ایک بڑے سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا۔