رفعا یونیورسٹی کے چانسلر حسن محمد خان کا وفد کے ہمراہ جنوبی کوریا کے سفارت خانے کے دورہ

رفعا انٹرنیشنل یونیورسٹی کے چانسلر حسن محمد خان کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے حال ہی میں اسلام آباد میں جنوبی کوریا کے سفارت خانے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفد کی ملاقات جمہوریہ کوریا کے پاکستان میں سفیر پارک کیجون سے ہوئی۔ ان کے ہمراہ رفعا یونیورسٹی کے ڈپٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر یوار حیات خان بھی موجود تھے۔

اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، خصوصاً تعلیم کے میدان میں اور کورین زبان و ثقافت کے فروغ پر غور کیا گیا۔ چانسلر حسن محمد خان نے سفیر کو رفعا انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ان طلباء کے بارے میں بھی آگاہ کیا جو اس وقت جمہوریہ کوریا کے لیے طلبہ تبادلہ ویزا کے حصول کے عمل میں ہیں۔

رفعا انٹرنیشنل یونیورسٹی اپنی ثقافتی تبادلے کی جاری کمیٹمنٹ کے تحت ایک کورین ثقافتی ایونٹ کی حمایت اور ترویج کرنے پر فخر محسوس کرتی ہے۔ یہ ایونٹ اکتوبر کے مہینے میں لیاقت جمنازیم، سپورٹس کمپلیکس میں منعقد کیا جائے گا۔

یہ تعاون رفعا انٹرنیشنل یونیورسٹی کی بین الاقوامی شراکت داریوں اور ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں