محرم الحرام اور صقر المظفر میں عزاداری کے موقع پر پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کا زائرین کے لئے ہدایت نامہ جاری

اسلام آباد ‘حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے مقدس دن قریب آرہے ہیں اور لوگ مشہد اور عراق مین مقامات مثدسه کی زیارت کے لیے تیاری کررہے ہیں۔ ایران مین اربعین کا مرکزی ادارہ، دیگر ممالک، خاص طور پر دوست اور برادر ملک پاکستان سے آنے والے زائرین کا استقبال کرنے کے لیے مختلف اقدامات کررہا ہے، جن میں سے کچھ اہم اقدامات درج ذیل ہیں:

1۔ گذشتہ سالوں کی طرح، صوبہ سیستان و بلوچستان میں واقع ایرانی زیارت اربعین کا مرکزی ادارہ، ایران اور پاکستان کی مشترکہ سرحدوں پر زائرین کا استقبال کرنے کے لیے ضروری سہولیات فراہم کر رہا ہے۔
2۔ گذشتہ سالوں کی روایت کے مطابق، ماہ محرم میں امام رضا علیہ السلام کی زیارت کا اہتمام کیا جائے گا۔

3۔ جو افراد ماہ محرم کے پہلے عشرے (27 جون سے 8 جولائی 2024ء) میں عتبات مقدسہ کی زیارت کے خواہشمند ہیں، وہ دوطرفہ ویزے کے ساتھ ایران کے راستے عراق کا سفر کر سکتے ہیں۔

4۔ جو افراد 9 جولائی سے 22 اگست 2024ء تک اربعین میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں، وہ عراقی ویزے کے ساتھ ایرانی دوطرفہ ویزے کے ذریعے ایران کے راستے عراق کا سفر کر سکتے ہیں۔

5۔ دوست اور برادر ملک عراق کی حکومت کی صورتحال کو مد نظر رکهتےهوے، جو زائرین کی بڑی تعداد کی مشترکہ سرحدوں پر بھیڑ کا باعث بن سکتی ہے، ایرانی زیارت اربعین کا مرکزی ادارہ پاکستانی زائرین سے درخواست کرتا ہے کہ وہ پہلے عراقی ویزے کے لیے درخواست دیں اور پھر اسلام آباد، پشاور، لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں موجود پانچ ایرانی مشنوں میں سے کسی سے ایرانی ویزے کے لیے درخواست دیں۔

6۔ ویزے کے خواهشمند افراد ضوابط کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے پاکستان میں موجود پانچ مشنوں مین سے کسی مین بھی ایرانی ویزے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں اور اسے حاصل کر سکتے ہیں۔

7۔ تمام قافه سالار حضرات سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ زائرین کی مزید سہولت کے لیے قافلے کو بسوں کے ذریعے پاکستان سے ایران اور عراق تک لے جائیں۔

8۔ ایرانی زیارت اربعین کا مرکزی ادارہ ایران سے عراقی سرحد تک جانے والے زائرین کی بسوں کی راهداری کے لیے ضروری سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں