حکومت فاٹا اور پاٹا میں ٹیکس میں چھوٹ دینے سے باز رہے ورنہ ملک بھر میں سٹیل اور گھی ملز ہڑتال کریں گے

اسلام آباد سٹیل اور گھی ملز نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ فاٹا اور پاٹا کو ٹیکس چھوٹ کے باعث ملک بھر میں معیشت اورصنعت تباہ ہو رہی ہے۔سیاسی اثر و رسوخ کے نتیجے میں اقتصادی اور صنعت سے متعلق بجٹ بل میں ترمیم کی کوشش ہو روہی ہے۔ایسے کسی بھی اقدام کے خلاف انڈسٹری ہڑتال کرے گی۔

اسلام آباد اسٹیل، خوردنی تیل اور گھی کی صنعتوں کے مالکان کی نے بجٹ بل میں ترمیم پر شدید تشویش اور ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
اتوار کے روز صعنت کاروں کے اتحاد کی طرف سے پریس ریلیز جاری کی گئی ہے کہ فائنل فنانس ایکٹ 2024-25 میں فاٹا اور پاٹا کو ٹیکس چھوٹ کو بتدریج ختم کرنے کے نام پر بجٹ میں ترمیم اقدامات کو مسترد کرتے ہیں۔

سیاسی دباؤ کے تحت، حکومت فاٹاپاٹا سے متعلق ترامیم کو واپس لینے کے لیے پوری طرح تیار نظر آتی ہے۔یہ اقدام بااثرسیاستدانوں کے دباؤ میں کیا جا رہا ہے۔جس کے ۔نتیجے میں مقامی صنعت کے لیے سب سے زیادہ نقصان ہو گا۔

حقیقت یہ ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے بھی حکومت کے اس اقدام اس کی مخالفت کی جا رہی ہے۔اگر ایسا ہوتا ہے تو ہمیں کوئی شک نہیں کہ یہ صنعتوں کے خلاف حکومت کا واحد بڑا اقدام ہوگا۔جو ملک کی مقامی جدوجہد کرنے والی صنعت کو مزید بندش کی طرف دھکیل دے گا۔

اس کے علاوہ، اسٹیل، خوردنی تیل اور گھی کی صنعت اس اقدام کے خلاف غیر معینہ مدت کی ہڑتال کریں گے۔ہم حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ معیشت سے متعلق تمام فیصلے میرٹ پر سختی سے کیے جائیں۔سیاست دانوں کو خوش کرنے کے لیے پالیسیاں اپنانے کی بجائے وقت ہے کہ ہم ماضی کی غلطیوں سے سیکھیں۔ پہلے بھی معیشت سےمتعلقہ فیصلے سیاسی تحفظات کے تحت کیے گئے۔جس سے مثبت نتائج نہ حاصل ہو سکے اور صنعت کو بھی تباہ کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں