ؒ
وفاقی محتسب کی مداخلت پر آئیسکو نے ایک آ ڈٹ کمپنی کے45 لا کھ18 ہزار620 روپے ادا کر دئیے.اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے تین سال سے آڈٹ کمپنی کی اجرت زبردستی کر کے روکے رکھی۔
وفاقی محتسب نے مدا خلت کر کے آئیسکو سے آڈٹ کمپنی کو تین سال بعد 45 لاکھ18 ہزار 620 روپے کا چیک لے کر دیا ہے۔جس پرکمپنی نے وفاقی محتسب کا شکر یہ ادا کیا ہے۔آڈٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر وفاقی محتسب کاروائی نہ کرتا تونہ جانے آئیسکو کب تک ان کو چکر لگواتی رہتی۔
اسلا م آ باد الیکٹر ک سپلا ئی کمپنی نے حسین چوہدری اینڈ کمپنی نامی ایک پرائیویٹ آ ڈٹ کمپنی کے ساتھ فروری 2021 میں آئیسکو کا 2014 سے 2020 تک آ ڈٹ کر نے کا معاہدہ کیاتھا۔ کمپنی نے اگست 2021 میں آڈٹ رپورٹ ایجنسی کو پیش کردی لیکن کمپنی کو مختلف حیلوں سے ادائیگی میں تاخیر کی جا تی رہی۔
آڈٹ کمپنی نے 30 اکتوبر 2023 کو وفاقی محتسب سے مداخلت کی درخواست کی۔ موفاقی محتسب میں کیس کی پانچ سماعتوں کے بعد 18 دسمبر 2023 کو وفاقی محتسب نے کمپنی کو معاہدے کے مطا بق ادائیگی کا حکم دے دیا۔
وفاقی محتسب کے فیصلے کے بعد بھی آئیسکو مختلف بہانوں سے ٹال مٹول کرتی رہی بالآخر ڈپٹی ایڈ وائزر عملد رآ مد ونگ کی کو ششوں سے آئیسکو نے شکایت گزار کے 45 لا کھ 18ہزار620 روپے کا چیک دے دیا ہے۔جس پر شکایت گزار کمپنی کے نمائندگا ن نے وفاقی محتسب کا شکر یہ ادا کیا ہے